
میواتی ہرٹیج اینڈ کلچرل اسلام آباد لوک میلہ میں میو خواتین کا حصہ
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
قوموں میں تہذیب و تمدن اور آبائو واجداد کی روایات اور تاریخی اشیاء کو دنیا کے سامنے پیش کرنا مشکل کام رہاہے۔
بالخصوص ایسے دور میں جہاں وقت اور پیسہ بہت زیادہ ویلیو کا حامل دکھائی دے۔
لگ بھگ قیام پاکستان سے لیکر آج تک میو قوم خود کو سنبھالے ہوئے ہے۔
گوکہ اس پون صدی میں اس کے اطوار و طرز زندگی میں بہت کچھ بدلائو آیا لیکن اپنے آباو اجداد کی وراثت کو انہوں نے سینے سے لگائے رکھا۔
کرنے کے بہت سے کام کئے ،اپنے وجود کو برقرار رکھا اپنی شناخت کو قائم رکھا،اپنے ماضی سے جُڑے ہوئے حال و استقبال سے غافل نہ رہے۔
کہنے والے کچھ بھی کہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ جن لوگوں نے قوم کے لئے کچھ کچھ کرنے کا عزم کیا ان کو مطلوبہ نتائج ملے کہ نہیں لیکن وہ قوم کے محسن ہیں۔
۔میوقوم کو غریب الدیار ہونے کی وجہ سے جب یہ گھر بار چھوڑ کے آئے اور ہجرت کے بعد ان کی توقع کے خلاف حالات درپیش ہوئے تو اپنا وجود برقرار رکھنا تاریخی جدو جہد تھی۔
قومی رہنمائوں میں اپنی طبیعت و پسند یا رجحان کے مطابق بے شمار لوگوں نے کام کئے۔
ان کے ثمرات بھی میو قوم کو ملے۔آج بھی انفرادی و اجتماعی کام ہورہے ہیں لیکن مناسب میڈیا کوریج اور باہمی روابط کے فقدان کی وجہ سے ٹھیک انداز میں عام لوگوں تک یہ باتیں نہ پہنچ سکیں۔
اسلام آباد کی سرزمین میو میو ویلفئیر ایسوسی ایشن کے قیام کے میں بہت سے لووں نے بے شمار کام کئے کچھ یاد رہے کچھ بھول گئے والی بات ہے۔

اس پلیٹ فارم سے میو قوم کے لئے بہت کام ہوا۔اس میں منتخب صدورنے بے پناہ کوشش کیں ،قربانیاں دیں۔
رائو غلام محمد نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اس پلیٹ فارم سے کئی تاریخی کام کئے۔
ان کے ہمرائیوں نےبھی ان کی حمایت و نصرت کی۔
سب سے بڑا و تایخی کام ۔میواتی ہرٹیج اینڈ کلچر اسلام آباد کا قیام تھا۔
اس کچھ جہد کی روئداد ہم نے “میواتی ورثہ نامی کتابچہ میں پیش کی ہے ڈاکو منٹ اور سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک ایک ثبوت پیش کیا ہے۔

مجھےدوسری بار اس پلیٹ فارم پر دعوت دی گئی۔2025 جب ڈائیوراما کا افتتاح کیا گیا۔
آج سالانہ فسٹیول 27 نومبرتا6دسمبر 2026 ۔پہلے دن ہی لاہور سے اسلام آباد سفر کیا۔
پہلا پڑائو میرے میزبان جناب امیر ذادہ صاحب(محبوب لین، نزدکوہ نور مل راولپنڈی بنے،رات وہیں قیام رہا۔
ہفتہ کے روز ان کے بیٹے متین نے مجھے فیض آباد اڈہ پرجناب یوسف شاکر میو کے پاس لااُتارا۔سفری راکاوٹوں کی وجہ سے ابتدائی تقریبات میں شریک نہ ہوسکا۔
دوسرے دن بروز ہفتہ28دسمبر کو جناب یوسف شاکر۔حسن شبیر میو نے مجھے فیض آباد سے بٹھایا اور لوک ورثہ جاپہنچے۔
وہاں پر جناب رائو غلام محمد میو۔بانی چئیرمیں میواتی ہرٹیج اینڈ کلچرل ،حاجی محمد اسحق میو سیکرٹری جنرل۔۔شکیل اصغر میو۔جاوید میو۔میو فنکار حاجی محمد صدیق میو۔اشفاق چشتی میو۔ و دیگر نے خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہا۔ہمارے کارڈ ہمیں دئے،اندر دنیا میں گہماگہمی میں جاشریک ہوئے۔
عجیب رنگ بکھرے ہوئے تھے۔مختلف تہذیبوں اور روایات کے امین لوگ ہر کسی کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش میں مصروف تھے۔

یوں محسوس ہورہا تھا کہ ایک دنیا آباد ہے جہاں ہر کوئی اپنا وجود منوانے کے لئے سر چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔۔
رنگ برنگے لباس،بچے سے لیکر برے تک ہر عمر کے لوگ اپنی اپنی پسند کے سٹالوں پر جھکے ہوئے۔جیسے بھنورے اور تتلیاں من پسند پھولوں پر لپکے رہے ہوں۔
کوئی ڈھول کی تھاپ پر رقص کناں ہے تو کوئی پانسری کی سریلی لے پر سر دھن رہا ہے۔
کوئی حیرت سے فنکاروں کی کلائیاں دیکھ رہا ہے۔کوئی عمر بھر کی ریاضت کو پیش کرنے میں مگن ہے۔
یوں کہہ سکتے ہیں ایک ایسی دنیا کہ جس میں کوئی باہر کی دنیا کو بھلاکر کھوچکا ہے۔
دنیا کے رنج و افکار لوک ورثہ کی دیواروں کے باہر چھوڑ آیا ہے۔
چھوٹے بچوں کی کلکاریا،چڑھتی عمر کے بچے اور بچیوں کاذوق و تجسس،بڑون کا اپنی ڈھلی ہوئی عمر کو تلاش کرتے ہوئے پایا۔
سب سے پہلے ہمیں فخر میوات خواتین کے سٹال پر لے جایا گیا۔،فخر میوات خواتین کے بوڑد پر منتظمین کے نام لکھے تھے
(1)نجمہ یاسمین میو(2)صائمہ مبشر میو(3)زہرا قادر میو(4)شازیہ کوثر میو(5)کوثر ندیم میو۔

غالبا کوثر ندیم میو نے ہمارا خندہ پیشانی سے استقبال کیا۔ہمیں دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔
فخر میوات خواتین کے سٹال پر ہاتھ سے بنی میواتی تہذیب و تمدن کی یونیک و انٹک اشیاء بڑے ڈھنگ اور سلیقے سے سجائی گئی تھیں۔
کُریشئے سے بنے نوادرات،وہ چیزیں جو کبھی میو تہذیب کی جان ہوا کرتی تھیں ۔
عرصہ کے بعد دیکھنے کو ملیں۔ہاتھ سے بنانت وقت کتنی محنت و توجہ لگی،اس کا اندازہ دوسرا نہیں کرسکتا ہے۔
ان کی خاصیت یہ تھی کہ نفاست روایت،اپنایت،دیدہ زیب ہونے کی وجہ سے جازب نظر۔ساتھ میں انہیں سجانے اور پیش کرنے کا نرالہ پن،سب کچھ دیکھ کر دل باغ باغ ہوا ۔مجھے یوں لگا کہ میں اپنے بچپن میں لوٹ گیا ہوں ۔جہاں دلہن کا سامان ودائگی کے وقت سجایا ہوا ہے۔

لوگ تبصرہ کررے ہیں کہ اپنے ناڑے(ازار بند)ہیں ،اپنے جنگیریاں(روٹی رکھنے کا ہنڈ میڈ برتن)ہیں۔
ہاتھ سے بنے ہوئے سویٹر دیکھے۔روٹیوں کے چھائینے(روٹیوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہاتھ سے بنایا ہوا کپڑا)۔
سجاوٹی نمونے۔ایک انتخاب تھا،جہاں میو قوم کی روایات کی عکاسی تھی وہاں منتخب نمائیندہ کے ذوق کی عکاسی بھی جھلکتی تھی۔

فخر میوات کے پلیٹ فارم پر جو اشیاء رکھی گئی تھیں۔وہ مذکورہ بالامیوخواتین نے کئی ماہ لگا کر جمع کیں،انہیں بنوایا،
ان کے لئے دستکاری کی ماہر خواتین کا انتخاب کیا گیا۔انہیں جمع کرنے اور یہاں تک لانے میں لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔
یہ پیسے نہ کسی نے چندہ دیا نہ کسی نے ہدیہ دیا۔نہ ہے قوم کے سامنے دامن پھیلایا گیا۔
یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے جو میو قوم کی تہذیب و تمدن کی جھلک دکھانے کے لئے کشک زمین میں ٹپکا۔تجرباتی طورپر کہہ سکتاہوں۔

آنے والو سالوں میں بیج جسے خون جگر دیکر سینچا گیا ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرجائے گا۔
اور بہت سی قابل و محنتی خواتین اس میدان مین میو تہذیب کی آبایری کرتی ہوئی دکھائی دیں گی۔
خوش آئیند بات یہ دیکھی گئی کہ ان خواتین نے خندہ پیشانی سے شاندار استقبال کیا۔پھول پیش کئے گئے۔
ان کے چہرے خوشی سے تمتمارہے تھے یوں محسوس ہوتا تھا جب بھی کوئی سٹال پر ان کے انتخاب کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو ان کے تاثرات سے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کی محنت کا پھل مل گیا ہو۔دیر تک اپنی جدو جہد پر بے تھکان بولتی رہیں ہمارے سوالوں کے جوابات دیتی رہیں۔
۔اپنی نجی زندگی سے نکل کر قومی دھارے میں آنے کی داستان بیان کرتی رہیں۔
بہت سی معلومات ملیں۔میو قوم کی تہذیب و تمدن کی ترویج میں خواتین کے کردار کی ایک نئی جھلک ملی۔
کم از کم ان سے گفتگو کرتے ہوئے اتنا تو اطمنان ہوا کہ جو چیز ہمیں بوجھ لگتی تھی،اس روایت کو آگے بڑھانے کے لئے میو خواتین بھی شانہ بشانہ موجود ہیں۔
فخر میوات خواتین سٹال پر میں نے کئی اشیاء پہلی بار دیکھیں،میری معلومات میں اضافہ ہوا۔
طبیعت کا چلبلا پن اور متجسس دماغ سب سے پہلے اس بات کو تلاشتا رہا کہ اس پورے ڈھانچے کو کس نے مالی معاونت فراہم کی۔؟
۔ میرے لئے یہ بھیند کھولنا ضروری تھا۔باتوں میں کئی بار اس بارے میں سوال کیا لیکن بات کہیں اور نکل جاتی۔
اور میرا سوال وہیں کا وہیں رہ جاتا۔
آخر میں یہ کھوجنے میں کامیاب ہوگیا کہ یہ سارا انتظام کسی فنڈنگ یا کسی رئیس و مالدار نے ایک آنہ بھی فراہم نہ کیا تھا ،
اپنی مدد آپ کے تحت فخر میوات خواتین نے یہ انتظام کیا تھا۔
دبے لفظوں میں ان خواتین کا یہ شکوہ بھی سامنے آیا کہ ان کی جدو جہد کو میو قوم نے اس انداز میں نہیں لیا،جس کی توقع کی جارہی تھی۔
میو قوم کی درجن بھر سے زائد تنظیمیں ہیں ،بے شمار چوہدری اور پھنے خاں موجود ہیں ،کچھ لوگوں کے ذہنوں میں یہ فتور بھی موجود ہے کہ اگر وہ نہ رہے تو میوقوم کا کوئی والی وارث نہ رہے گا۔۔
اسلام آباد کے باشندوں نے بہت سی قربانیاں دیں۔ان کی جدو جہد کو سلام۔لیکن جو میں نے محسوس کیا وہ یہ کہ انہوں نے ان خواتین کو جواپنانیت دینی چاہئے تھی وہ نہ ملی۔
رہے رائو غلام محمد میو،ان کے بیٹے اور ان کے ساتھی،حاجی اسحق میو۔یوسف شاکر میو،جاوید میو۔شکیل اصغر میو۔انہوںنے خود سے بڑھ کر قوم کے لئے وقت دیا ،
وسائل پیش کئے۔لیکن کیا ان کے علاوہ اسلام آباد،رالپنڈی۔ٹیکسلا و گردو نواح میں کوئی میو نہیں کہ جو اپنے وجود کا احساس دلاسکے۔
یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ یہاں لوگ نوکری پیشہ اور کارو باری ہیں۔ممکن ہے آج بروز اتوار لوگ میلے میں شرکت کے لئے فیملیوں سمیت نکلیں۔
یہ دوسرے دن کی بات ہے۔ممکن ہے لوگ اس انتظار میں ہوں کہ جب میو قوم کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے تو شریک محفل ہوں۔
یہ بھی ایک معقول توجیہ ہوسکتی ہے۔
وقت کم ہے،دیگر مصروفیا ت ہیں،اس پر بعد میں تفصیل سے لکھونگا۔
دوسرا سٹال۔کشور قیس صاحبہ نے لگایا تھا۔” میںرجنی میوات کی” کے نام سے۔
نماز عصر کے بعد ان کی طرف جانا ہوا۔کشور قیس صاحبہ لکھاری بھی ہیں۔
اپنا ایک رسالہ”میں رُجنی میوات کی”کے نام سے نکالتی ہیں۔ان کا سٹال اور انتخاب و انظام اپنی نوعیت کا تھا،خواتین جتنی بھی ملیں سب ماسک پہنے ہوئے تھیں۔
جب وہ خندہ پیشانی سے ملیں تو محسوس ہوا کہ برسوں سے یاد اللہ ہے،یہی اپنایت فخر میوات خواتین،سٹال سے ملی۔
یہی اپنانیت:میں رُجنی میوات کی”سے ملی۔جب اس اپنانیت کا سبب معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ میری ٹوٹی پھٹی تحریریں ان کی نگاہوں سے گزرتی ہیں ،
کبھی کبھار مطالعہ بھی کیا جاتا ہے۔
ہم سے ہمارا ذکر اچھا۔جو ہم سے پہلے پہنچا۔
میو رجنی میوات کی۔سٹال پر بھی انٹیک اور تاریخہ انتخاب دکھائی دیا ۔
اس انتخاب میں منتظمین کی باریک بینی۔ذوق اورذوق روایت کی جھلک دکھائی دی۔
ان کی تیاری میں تین چار ماہ کا عرصہ لگا۔
میں رجنی میوات کی۔کا سٹال اس کی بیک سکرین۔سلیقے سے سجایا ہوا سامان،بذات خود ایک نفاست تھی۔
دونوں سٹالوں کے پاس دوسرے لوگوں کے سٹال بھی لگے ہوئے تھے لیکن جو کشش اور دلفریبی میو خواتین کے سٹالوں پر تھی
وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے کافی تھی۔اس وقت تک میو قوم کے چند لوگ ہی وہاں موجود تھے
۔لیکن دوسرے وزیٹر لپکے آتے تھے۔خریداری کرتے تھے۔
بات ہی باتوں میں میں کشور قیس صاحبہ سے ۔لفظ رَجنی۔را کے زبر کے ساتھ بولا۔تو فوراََ ٹوکا۔
یہ ٹوکنا میرے زندگی میں کم ہی ہوتا ہے۔لیکن ان کے اس انتباہ نے مجھے اپنی تصحیح کا موقع دیا۔
جب میں نے کہا مجھے رجنی سٹال پر لگی اشیاء اور انتخاب پر خوشی ہوئی ،تو بہن کشور قیس کہنے لگیں ،بھائی آپ تو پڑھے لکھے۔
صاحب قلم شخصیت ہیں آپ بھی غلط تلفظ ادا کررہے ہیں ۔عام لوگ غلط بولیں تو ،کوئی بات نہیں آپ جیسے اہل علم بھی اس غلطی کاارتکاب کررہے ہیں۔
میں نے ٹھیک ادائیگی پوچھی تو انہوں نے کہا ۔اصل لفظ”رُجنی میوات” کی ہے یعنی لفظ” ر” پر زبر نہیں پیش ہے۔
بقیہ۔کل لکھونگا۔